اداروں کے خلاف عمران نے آج اپنی FIR پبلک کر دی، سینئر اینکر پرسن کا ردِعمل

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن طلعت حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اداروں کے خلاف آج اپنی ایف آئی آر پبلک کردی ہے ۔

 

 

 

عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے طلعت حسین نے کہا کہ عمران خان نے پچھلے چھ ماہ میں کی گئی ساری تقریریں اکٹھی سنا دیں لیکن اپنے ووٹر اور پارٹی ورکر کو اب مسلسل احتجاج کی ایک موثر شہ بھی دی۔طلعت حسین کے مطابق عمران خان نے گیند آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کورٹ میں پھینکتے ہوئے جو الزامات لگائے ان سے اندرونی لڑائی بڑھے گی۔ “اداروں کے خلاف عمران نے آج اپنی FIR پبلک کر دی۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close