اونچی آواز میں میوزک سن کر شوہر کو غصہ آجاتا، عمران خان پر حملہ کرنیوالے نوید کی بیوی نے واقعہ سنا دیا

وزیر آباد(پی این آئی)اونچی آواز میں میوزک سن کر شوہر کو غصہ آجاتا، عمران خان پر حملہ کرنیوالے نوید کی بیوی نے واقعہ سنا دیا۔۔ سابق وزیراعظم عمران خان حملہ کیس میں گرفتارملزم نوید کے اہل خانہ سےپولیس تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم نوید کی اہلیہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وقوعہ کے روز شوہر مجھے دھونکل میں واقع ہسپتال لےکرگیا تھا۔

 

 

ان کا کہنا تھاکہ موٹرسائیکل پرہم پی ٹی آئی کے استقبالیہ کیمپ کے قریب سے گزرے تھے تو استقبالیہ کیمپ میں اونچی آوازمیں میوزک بجانے پر شوہر کو غصہ آگیا تھا۔ملزم کی بیوی کا کہنا تھاکہ نوید نے بڑبڑاتے ہوئے میوزک بجانے والوں کوبرا بھلا بھی کہا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close