عمران خان پر حملے کے جرم میں مزید دو ملزمان گرفتار

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے ملزم نوید کی نشاندہی پر مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان وقاص اور ساجد بٹ نے ملزم نوید کو پستول فراہم کی تھی جنہیں وزیرآباد سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ملزمان نے 20 ہزار روپے کے عوض ملزم نوید کو پستول اور گولیاں بیچیں۔پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم کے پاس پستول بغیر نمبر اور لائسنس کے تھا۔واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ روز وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنمائوں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close