عمران خان پر قاتلانہ حملے کو پاکستان کا امن تباہ کرنے کے مترادف قرار، صدر ریاست آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شدید ردِعمل

مظفرآباد (آئی اے اعوان) صدر ریاست آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کوپاکستان کا امن تباہ کرنے کے مترادف قرار دیا ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان پر بزدلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں یہ حملہ پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے مترادف ہے

اللہ تعالیٰ عمران خان کی حفاظت فرمائے اس حملے میں عمران خان اور تحریک انصاف کی دیگر قیادت کے زخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا انہوں نے عمران خان سمیت دیگر زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے بھی عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close