وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی عمران خان پر فائرنگ کی شدید مذمت، فی الفور تحقیقات کا مطالبہ

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویر الیاس خان کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فی الفور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔عمران خان پر قاتلانہ حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویر الیاس خان نے کہاکہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر اور پاکستانی عوام کی امید ہیں،

حکومت پاکستان عمران خان کی حفاظت کو یقینی بنائے اورعمران خان کو فوری طور پرفو ل پروف سیکورٹی فراہم کی جائے ، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی فی الفور انوسٹی گیشن کروائی جائے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے عمران خان اور انکے ساتھیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close