عمران خان کے بیٹوں کی والد کی خیریت دریافت کرنے کیلئے ٹیلی فون کال، عمران خان نے دونوں بیٹوں کو کیا کہا؟

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا برطانیہ میں اپنے بچوں سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں نے ان کی خیریت دریافت کی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے بچوں کو حوصلہ دیا۔یاد رہے کہ گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا،

جس میں عمران خان سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما زخمی ہوگئے، جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا بیان بھی سامنے آیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ٹوئٹ کو حوالہ بناتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔اپنے پیغام میں جمائمہ نے تحریر کیا کہ یہ وہ خبر ہے جس سے ہم خوفزدہ ہوئے۔انہوں نے مزید تحریر کیا کہ خدا کا شکر ہے کہ وہ (عمران خان) خیریت سے ہیں۔جمائمہ نے اپنے پیغام میں عمران خان کے بچوں کی جانب سے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والے کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close