عمران خان کی طبیعت اب کیسی ہے؟ فواد چوہدری نے آگاہ کر دیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی طبیعت بہتر ہے، ان کا آپریشن ہو چکا ہے اور ان کی ٹانگ سے گولی نکال دی گئی ہے۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدوجہد ہر قیمت پر جاری رہے گی ، ہمیں قاتلوں کا پتہ ہے، عمران خان پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا لیڈر ہے، یہ تحریک رکے گی نہیں، عمران خان خود لیڈ کریں گے۔

فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کل تک اپنے معمول پر واپس آجائیں گے، ہمیں قاتلوں کا معلوم ہے جنہوں نے حملہ کیا، رانا ثنا اللہ نے سر کچلنے کی بات تھی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پورے پاکستان کا لیڈر ہے، آج منصوبہ بندی کے ساتھ عمران خان پر حملہ کیا گیا، پولیس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close