عمران خان پر قاتلانہ حملے پر نواز شریف اور مریم نواز کا لندن سے بیان آگیا

لندن (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر صدر مریم نواز کے مذمتی بیانات آگئے۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا “میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئیے دعا گو ہوں۔

 

 

” مریم نواز کا اپنے بیان میں کہنا تھا “عمران خان پر فائرنگ کی مذمت کرتی ہوں اور ان سمیت تمام زخمیوں کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔”اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا ” عمران خان کی ریلی میں فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ وزیر داخلہ سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے۔ عمران اوردیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیےدعاگو ہیں۔سکیورٹی/واقعے کی تحقیقات میں وفاق پنجاب حکومت سےتمام ممکنہ تعاون کرے گا۔ ملکی سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close