ساس کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر آگ لگانے والا ملزم پکڑا گیا

لاہور (آئی این پی ) لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں سفاک ملزم نے اپنی سابقہ ساس کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر آگ لگادی۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کی بیوی کچھ عرصہ پہلے وفات پاگئی لیکن ملزم کا سسرال میں آنا جانا برقرار رہا، اور موقع پاتے ہی ساس کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا، اور شواہد مٹانے کے لئے خاتون کو آگ بھی لگادی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون اسپتال منتقل کرکے پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے،

جب کہ خاتون کی نشاندہی پر ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے مزید بتایا کہ متاثرہ خاتون نے بیان دیا ہے کہ بیٹی کی وفات کے بعد داماد اس سے شادی کرنا چاہتا تھا، انکار پر جبری زیادتی کا نشانہ بنایا اور چولہا جلا کر آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ کرکے تفتیش کی جارہی ہے، بیانات اور شواہد کی روشنی میں کی جانے والی تفتیش حقائق سامنے لائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close