اہم تعیناتی کے مسئلے میں نواز شریف اور شہباز شریف کےایک پیج پر نہ ہونے کا دعویٰ

اسلام آباد (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چین ہمالیہ سے بلند اورہرموسم کادوست ہے، حالیہ چینی دورے پرتبصرہ نہیں کرناچاہتا،تعیناتی کے مسئلے میں نواز شریف اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں ہیں،حکومت روسی سینیٹر کے یوکرائن کی امداد کے الزام کاجواب دے،گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ وعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ چین ہمالیہ سے بلند اورہرموسم کادوست ہے،

اس لیے حالیہ چینی دورے پرتبصرہ نہیں کرناچاہتا۔ساری دنیا جانتی ہے غیرمقبول سامراجی حمایت یافتہ سازشی حکومت چندہفتوں کی مہمان ہے۔بھکاریوں کونہ امدادمل رہی ہے،نہ حمایت مل رہی ہے۔ڈنگ ٹپا غریب مکا حکومت زبردستی دنیا سے دوروں کے دعوت نامے منگوا رہی ہیسارا جہان ایک انسان عمران خان کے پیچھے پڑگیاہے۔وہ سب کو شکست دے گا۔تعیناتی کے مسئلے میں نواز شریف اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں ہیں۔ابPDMکا بوجھ کوئی نہیں اٹھا سکتا۔بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے رہا،صرف تصویر کھنچوا رہے ہیں۔حکومت روسی سینیٹر کے یوکرائن کی امداد کے الزام کاجواب دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close