چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی سازش ناکام بنا دی گئی، ٹاسک کس نے دیا تھا؟ انکشاف ہو گیا

حیدر آباد (پی این آئی) سندھ پولیس کے سی ٹی ڈی عملے نے کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر سے کالعدم تنظیم کے ایک رکن کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار ملزم پر کراچی کی طرز پر حیدر آباد میں بھی چائنیز ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی سازش کا الزام ہے۔اس حوالے سے سی ٹی ڈی کے ترجمان کے بیان کے مطابق سی ٹی ڈی آپریشن 2 کے عملے نے گلستانِ جوہر میں کامران چورنگی کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم دہشت گرد تنظیم ایس آر اے کے رکن محمد افضل لونڈ عرف عافی کو گرفتار کیا ہے۔

ملزم کے قبضے سے 1 پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ جرمنی میں جلا وطن تنظیم کے سربراہ ذوالفقار خاصخیلی عرف سفیر سے براہِ راست رابطے میں ہے اور خاصخیلی اس کی مالی معاونت کر رہا ہے، جس کی جانب سے بھیجے گئے پیسوں سے ملزم نے موٹر سائیکل اور اسلحہ خریدا ہے۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ ذوالفقار خاصخیلی نے اسے حیدر آباد میں چائنیز ڈینٹل کلینک کے ڈاکٹر کو قتل کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں