پی ٹی وی سینئر رہنما کو پنجاب کی اینٹی کرپشن عدالت نے طلب کر لیا

ڈیرہ غازی خان (پی این آئی) پنجاب کے محکمہ اینٹی کرپشن میں کیس خارج ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کی سینئر رہنما شیریں مزاری کو عدالت نے طلب کر لیا ہے۔ سرکاری اراضی کو جعلسازی کرکے منتقل کرنے کے کیس میں اینٹی کرپشن عدالت نے شیریں مزاری سمیت دیگر ملزمان کو 15 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ اسپیشل جج نے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے خارج مقدمے سے اتفاق نہ کرتے ہوئے طلبی کے سمن جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے اراضی اسکینڈل میں شیریں مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کردیا تھا لیکن متعلقہ جج نے محکمے کی کارروائی سے اتفاق نہیں کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close