رحمدل چوروں نے 20 لاکھ کے زیورات چوری کیے، 4 دن بعد 5 لاکھ کے زیورات کوریئر سے واپس بھیج دیئے

غازی آباد (پی این آئی) بھارتی میڈیا میں دلچسپ رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق ریاست اتر پردیش میں چوروں کے نامعلوم گروہ نے خالی گھر میں واردات کرتے ہوئے 20 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرا لیے لیکن چند دنوں کے بعد 5 لاکھ مالیت کی زیورات کوریئر کے ذریعے واپس بھیج دیئے۔ بھارتی میڈیا میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق اترپریش کے شہر غازی آباد میں ایک خاندان دیوالی منانے اپنے آبائی گاؤں گیا ہوا تھا۔ چار دن بعد واپسی ہوئی تو گھر میں چوری کی واردات ہوچکی تھی۔

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ چوری کے 4 دن بعد اہل خانہ کو کوریئر کے ذریعے ایک پارسل موصول ہوتا ہے جس میں چرائے گئے زیورات میں سے 5 لاکھ مالیت کے زیورات موجود تھے تاہم کوئی تحریری پیغام وغیرہ نہ تھا۔پولیس کے مطابق پارسل پر موجود بھیجنے والے کا پتہ اور موبائل نمبر غلط ہے۔ کوریئر کمپنی سے تفتیش جارہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close