آزاد کشمیر،27 نومبر کو جماعتی بنیادوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 11 ہزار 582 امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلوں کا امکان

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر میں27 نومبر کو جماعتی بنیادوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 11 ہزار 582 امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے ہوں گے آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ۔آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے 10اضلاع میں کل 13 ہزار637 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے

جن میں سے 428 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے جبکہ 1604امیدوار انتخابی عمل سے دستبردار ہوگئے اور 23امید وار ریٹائرڈ ہوئے جس کے بعد 11582ہے میدان میں رہ گئے ہیں ۔ضلع بھمبرمیں تعداد امیدواران 1347، تعداد کاغذات مسترد 52، تعداد ستبردار امیدواران 101، تعداد حتمی امید واران1194، ضلع نیلم میں تعداد امیدواران735، تعداد کاغذات مسترد07،تعداد ستبردار امیدواران164، تعداد حتمی امید واران564، ضلع میر پور میں تعداد امیدواران1387 ، تعداد کاغذات مسترد 43، تعداد ستبردار امیدواران 81، تعداد حتمی امید واران1263،ضلع جہلم ویلی میں تعداد امیدواران699، تعداد کاغذات مسترد 11، تعداد ستبردار امیدواران 119، تعداد حتمی امید واران 569، ضلع کوٹلی میں تعداد امیدواران 2570، تعداد کاغذات مسترد 104، تعداد ستبردار امیدواران299، تعداد حتمی امید واران2167، ضلع سدھنوتی میں تعداد امیدواران991، تعداد کاغذات مسترد11، تعداد دستبردار امیدواران 77، تعداد حتمی امید واران903، ضلع باغ میں تعداد امیدواران1506، تعداد کاغذات مسترد 39، تعداد ستبردار امیدواران185،تعداد حتمی امید واران 1282، ضلع حویلی کہوٹہ تعداد امیدواران 460، تعداد کاغذات مسترد 15، تعداد ستبردار امیدواران 84، تعداد حتمی امید واران 361، ضلع پونچھ میں تعداد امیدواران 1800، تعداد کاغذات مسترد 81، تعداد ستبردار امیدواران 170، تعداد حتمی امید واران 1549، ضلع مظفرآباد میں تعداد امیدواران 2142، تعداد کاغذات مسترد 65، تعداد ستبردار امیدواران 324، تعداد حتمی امید واران 1753 ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں