اسٹیبلشمنٹ کے پاس عمران خان کا کوئی جواب نہیں، سینئر صحافی طلعت حسین بھی پھٹ پڑے

 

اسلام آباد(پی این آئی)معروف تجزیہ کار طلعت حسین نے اقرار کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے پاس عمران خان کا کوئی جواب نہیں ہے ۔ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ میں جس سے بھی بات کروں وہ عمران خان پر بہت تجزئیے دیتا ہے،عمران خان کے تجزئیے جی ایچ کیو،وزارت داخلہ،آبپارہ اور وزیر اعظم ہاوس میں ہو رہے ہیں۔

 

 

میری تمام صاحبان سے گزارش ہوتی ہے کہ ہم تجزیہ نگار ہیں ،تجزیہ کرنا ہمارا کام ہے ، آپ کا کام ہے کہ آپ ملک میں استحکام لائیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سیاسی سرگرمیوں کو بند کیا جائے یا عمران خان کی تقاریر کو نشر نہ کیا جائے ، ان کی تقاریر چلنے دیں کیونکہ یہ ریکارڈ کا حصہ بن رہی ہیں کہ وہ کیا سوچتے تھے۔طلعت حسین نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کوئی مقدمہ بن جاتا ہےتو وہ پیشیاں بھگتتے ہیں اور ان پیشیوں کو میڈ یا ایونٹ بنا لیتے ہیں ،ان کے ارد گرد ساتھیوں کو پکڑا جاتا ہے ،مقدمات بنائے جاتے ہیں ،انہیں جیل میں رکھتے ہیں تو خبر بنتی ہے اور جیل سے نکالتے ہیں تو خبر بنتی ہے،اعظم سواتی جیل سے باہر آ کر مزید خطرناک ہو جاتے ہیں،عمران خان پر جتنا دباو ڈالتے ہیں ،عمران خان بڑھ کر جواب دیتا ہے ،ڈی جی آئی ایس آئی پریس کانفرنس کرتے ہیں تو عمران خان بار بار اس پر جواب دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں