ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے حکومت نے بڑا اقدام اٹھا لیا

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے جسٹس (ر)عبد الشکور پراچہ کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ ارشد شریف کے قتل کیس میں جسٹس (ر)عبد الشکور پراچہ کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کیلئے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے آج لی جائے گی ، ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے کمیشن کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ یہ فیصلہ ارشد شریف کی شہادت کے اصل حقائق کے تعین کیلئے کیا گیا، کمیشن سربراہ حقائق کے تعین کیلئے سول سوسائٹی ،میڈیا سے بھی رکن لے سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں