ارشد شریف کے قتل کا الزام، دفاعی تجزیہ کار امجد شعیب کیخلاف ن لیگی رہنما کا عدالت جانے کا اعلان

لندن(پی این آئی) صحافی ارشد شریف کے قتل کا الزام عائد کرنے پر مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے جنرل (ر) امجد شعیب کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا کہ امجد شعیب ایک کرپٹ آدمی ہے، جس نے الزام عائد کیا ہے کہ ارشد شریف کو میں نے مریم نواز کے ایماءپر قتل کیا۔

 

 

ناصر بٹ نے کہا کہ ”میں امجد شعیب کے خلاف ساڑھے 7کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رہا ہوں۔ میں کبھی کینیا گیا ہی نہیں۔ میں کہتا ہوں کہ عمران نیازی اور امجد شعیب کو بھی ارشد شریف کے قتل کیس میں شامل تفتیش کیا جانا چاہیے۔ “ ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ ”اگر ارشد شریف قتل کیس میں عدالت مجھے طلب کرتی ہے تو میں پاکستان جاؤں گا اور عدالت کے سامنے پیش ہوں گا۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close