اسلام آباد (پی این آئی)معروف اینکر پرسن حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی وجہ سے جنرل باجوہ نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامید میر نے بتا یا کہ ‘آئی ایس آئی کے سربراہ کے ٹرانسفر کے مسئلے پرعمران خان نے جنرل باجوہ کو اتنا زچ کردیا کہ ایک دن جنرل صاحب نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا اور وزیر اعظم کو اطلاع بھی دے دی وزیر اعظم کو پتہ چلا تو انہوں نے فوراً آئی ایس آئی کے سربراہ کا نوٹیفیکیشن کروا دیا۔
آئی ایس آئی کے سربراہ کے ٹرانسفر کے مسئلے پرعمران خان نے جنرل باجوہ کو اتنا زچ کردیا کہ ایک دن جنرل صاحب نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا اور وزیر اعظم کو اطلاع بھی دے دی وزیر اعظم کو پتہ چلا تو انہوں نے فوراً آئی ایس آئی کے سربراہ کا نوٹیفیکیشن کروا دیا https://t.co/aS8uBqvXp1
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) October 31, 2022
آئی ایس آئی کے سربراہ کے ٹرانسفر کے مسئلے پرعمران خان نے جنرل باجوہ کو اتنا زچ کردیا کہ ایک دن جنرل صاحب نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا اور وزیر اعظم کو اطلاع بھی دے دی وزیر اعظم کو پتہ چلا تو انہوں نے فوراً آئی ایس آئی کے سربراہ کا نوٹیفیکیشن کروا دیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال عمران خان کے دور حکومت میں ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا معاملہ تعطل کا شکار ہوا تھا ۔آرمی چیف نے آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تبادلہ پشاور میں بطور کور کمانڈر کیا تھاجبکہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو آئی ایس آئی چیف مقرر کیا تھا۔یہ معاملہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تعیناتی کا نوٹی فیکیشن جاری نہ کرنے کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوا تھا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں