خاتو ن صحافی کے پیش آنیوالے حادثے کے بعد آج عمران خان لانگ مارچ چھوڑ کر کہاں پہنچ گئے؟ اہم خبر

لاہور(پی این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خاتون صحافی صدف نعیم کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد کامونکی کیلئے روانہ ہو گئے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونیوالی خاتون صحافی صدف نعیم کے گھر پہنچے، عمران خان نے مرحومہ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی ،چیئرمین پی ٹی آئی نے مرحومہ کی والدہ اور ان کے بچوں سے بھی ملاقات کی ۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی کوریج کے دوران کنٹینر کے نیچے آکر خاتون صحافی صدف نعیم جاں بحق ہو گئی تھیں، ملاقات کے دوران مرحومہ کی والدہ زارو قطار روتی رہیں۔عمران خان کا کہنا تھاکہ صدف کا وقت مقرر تھا، وہ دوسری طرف بھی گرسکتی تھیں، ہم صرف دعا کرسکتے ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔عمران خان خاتون صحافی کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد کامونکی کیلئے روانہ ہوگئے ،جہاں سے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اپنی اگلی منزل کیلئے روانہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close