31 سال بعد بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے گئے، جن کو ٹکٹ جاری نہیں ہو سکے خصوصی نشستوں پر انہیں ایڈجسٹ کیا جائے گا، وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد (پی آئی ڈی )وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ31سال بعد بلدیاتی انتخابات میں عوام کی محرومیوں کا ازا لہ کرنے،شفاف پرامن انتخابات کے انعقاد اور اقتدا ر نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے پی ٹی آئی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرد ئیے گئے ہیں اور متحرک کارکنان و خواتین جن کو ٹکٹ جاری نہیں ہو سکے انکی پارٹی کے لیے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہیں پارٹی میں جائز مقام دیا جائے گا اور خصوصی نشستوں پر انہیں ایڈجسٹ کیا جائے گا, بلدیاتی انتخابات کے امیدوار بھرپور انداز سے کمپین کریں،

عوام سے جنرل الیکشن میں کیا ہر وعدہ پورا کرینگے،کشمیری پاکستانی دلیر قوم ہے ایوانوں کا رخ اپنے مضبوط ارادوں سے بدلتے ہیں میرا وعدہ ہے آئندہ چھ ماہ میں کشمیر ضرور بدلے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انہوں نے ٹکٹ جار ی کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ کارکن پی ٹی آئی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں, انشااللہ تحریک انصاف آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کریگی, پارٹی کے کارکن ہمارا اثاثہ ہیں جن کو ٹکٹ جاری ہوئے ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے عام آدمی کو اقتدار میں شمولیت، رسائی تحصیل،میونسپل کارپوریشن،ضلع لیول پر میسر آئے گی، لوگو ں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے آزادکشمیر میں 31 سال کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے اور یہ کریڈٹ آزادکشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے۔ جنرل الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے گوکہ وفا ق میں ہماری حکومت نہیں لیکن اس کے باوجود میرا اپنی قوم سے یہ وعدہ ہے کشمیر ضرور بدلے گاکیونکہ میری کسی کرپشن یا سکیم پر نظر نہیں ہے،آزاد کشمیر کوسنگا پور اور ملیشیا کی طرز پر بنائیں گے، آزاد کشمیر میں انڈسٹری زون کو مضبوط کریں گے اور عوام کی خوشحالی کیلئے ہر وہ اقدامات اٹھائیں گے جس سے ریاست میں ترقی آئے اور عوام خوشحال ہوں،وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان آزاد کشمیر کے آمدہ بلدیاتی انتخابات کیلئے بھرپور تیاری کریں، عوام کارکردگی، میرٹ اور کردار کی بنیاد پر ووٹ دیں تاکہ قابل نمائندے سامنے آسکیں۔آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا کریڈٹ تحریک انصاف کو جاتا ہے۔گزشتہ 3 دہائیوں میں کئی حکومتیں آئیں لیکن بلدیاتی انتخابات کروانے میں ناکام رہیں۔انہوں نے کہا کہ 31 سال کے بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر آزاد کشمیر بھر کے عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ آزادکشمیر کی عوام کی محرومیاں کا ازالہ ہورہا ہے، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے فیصلے کو عوام نے بھرپور سراہا ہے۔پی ٹی آئی کے امیدوار اپنی الیکشن مہم بھرپور انداز میں چلائیں لیکن کسی کی دل آزاری کسی صورت نہیں ہونی چاہیئے۔صدر پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم نے عام انتخابات کی کمپین میں اقتدار نچلی سطح پر منتقل کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ وعدہ پورا ہورہا ہے اور انشااللہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے وژن کے عین مطابق اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہورہا ہے۔ انتخابات کا انعقا د ہرصورت میں ہوگا آزاد کشمیر میں سکیورٹی کا کوئی ایشو نہیں وزیر داخلہ پاکستان سے ملاقات کے دوران انہوں نے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ آزاد کشمیر میں پرامن طور پر انتخاب کے انعقاد کیلئے بھر پور تعاون کریں گے اور اگر ضرورت پڑے تو الیکشن کو مانیٹر کر نے کیلئے مانیٹرنگ ڈیسک بھی قائم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ٹکٹس کی تقسیم میرٹ پر کی گئی ہے اور میں تمام ٹکٹ ہولڈرز کو کہتا ہوں اپنی کمپین تحریک انصاف کے وژن کے مطابق بھرپور طریقے سے کریں لیکن اس کے ساتھ رواداری,بھائی چارے اور باہمی عزت و احترام کو ملحوظِ خاطر رکھیں ہر ممکن کوشش کریں کہ پرامن اور دوستانہ ماحول میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں 27 نومبر کو پی ٹی آئی کو بھرپور طریقے سے کامیاب کروائیں تاکہ اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کے ساتھ ساتھ ترقی اور آزادکشمیر کو بدلنے کا جو سفر ہم نے شروع کیا ہے وہ مذید تیزی سے جاری رہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ تیز رفتار ترقی، عوام کو خوشحال بنانے اور انکے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کیلئے اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کرر ہے ہیں۔عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close