بند کمروں کی معافی تلافی کا گواہ ہوں، عمران خان کے سابق معاون خصوصی کے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بند کمروں میں معافی تلافی اور خوش کلامی کا گواہ ہوں،لاہور سے جاری بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ چند دنوں کے دوران ملکی سلامتی کے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا،انہوں نے کہا کہ چھپ کر ملاقاتیں اور باہر آکر غداری کے الزامات اور دھمکیاں دی جارہی ہیں،

بند کمروں میں معافی تلافی اور خوش کلامی کا گواہ ہوں،چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ بند کمروں میں معافی تلافی اور باہر مخالف یہ باتیں کئی ماہ سے چل رہی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ایسے کام سے پاکستان دشمن قوتیں بالخصوص بھارت خوش ہوا ہے،طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے، آنے والوں دنوں میں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں