اسلام آباد ( پی این آئی ) عمران رات کے وقت لاہور بھاگ جاتے ہیں تاکہ کوئی رابطہ کرے۔الیکشن چاہتے ہیں توخیبر پختونخوا، پنجاب، جی بی اور آزارد کشمیر کی اسمبلیاں توڑ دیں، فیصل کریم کی پریس کانفرنس۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن چاہتے ہیں توخیبر پختونخوا، پنجاب، جی بی اور آزاد کشمیر کی اسمبلیاں توڑ دیں۔انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان رات کو پاؤں پڑتے ہیں، دن کو گلے پڑ جاتے ہیں، لیڈرز رات کے وقت لاہور بھاگ جاتے ہیں تاکہ کوئی رابطہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس فسادی مارچ سے عمران خان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، عمران خان الیکشن چاہتے ہیں توخیبر پختونخوا، پنجاب، جی بی اور آزاد کشمیر کی اسمبلیاں توڑ دیں، عمران خان رات کو پاؤں پڑتے ہیں اور دن کو گلے پڑ جاتے ہیں، آج سوات کے لوگ امن کیلئے باہر نکلے ہیں، آج خیبر پختونخوا کے لوگ امن چاہتے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا انوکھا مارچ ہو رہا ہے جسے سلو مارچ کہا جا سکتا ہے، ارشد شریف کے قتل کو لانگ مارچ سے جوڑا گیا ہے، پی ٹی آئی نے ارشد شریف کی شہادت پر سیاست کرنے کی کوشش کی، میرے ارشد شریف کے ساتھ ذاتی تعلقات تھے، ہم سیاسی لوگ ہیں پرامن احتجاج پر یقین رکھتے ہیں۔
قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جب بھی سی پیک اور چین کی بات آتی ہے تو پی ٹی آئی لانگ مارچ شروع کرتی ہے، ماضی میں پی ٹی آئی دھرنے کی وجہ سے چین کے صدر کو دورہ پاکستان ملتوی کرنا پڑا تھا، عمران خان کے لانگ مارچ کی وجہ سے ملکی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور بھارت عمران خان کی تعریفیں کر رہا ہے۔پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے الزام عائد کیا کہ توشہ خانہ میں تحفہ میں ملی گھڑ ی بھی آپ نے بیچ دی، سیلاب متاثرین کے نام پر ملنے والی رقم لانگ مارچ پر خرچ کر دی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے الیکشن کمیشن کے سامنے گولیاں چلائیں، عمران خان خود کہہ رہا ہے کہ میں تو ڈمی تھا، اختیارات نہیں تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں