اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے محکمہ موسمیات نے اس سال پاکستان میں معمول سے زائد سردی پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا ہے کہ نومبر کے دوسرے ہفتے سے ملک بھر میں شدید سردی کی لہر آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں پاکستان میں معمول سے زیادہ بارش، برف باری اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ اس حوالے سے موسمیاتی تجزیہ کار نے یورپ، روس اور پورے مشرق وسطیٰ میں بھی معمول سے زائد بارشوں اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں