وقار احمد اور خرم احمد کون ہیں؟ ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق بھی میدان میں آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) مقتول صحافی ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ وقار احمد اور ان کی فیملی نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا اس لیے انہیں ٹارگٹ کرنا بند کیا جائے۔اپنے ایک ٹویٹ میں جویریہ صدیق نے کہا کہ ان کے شوہر ارشد شریف باقاعدگی کے ساتھ انہیں آڈیو اور ویڈیو کالز کرتے رہتے تھے، وہ کینیا میں بہت خوش اور پرسکون تھے، انہوں نے ہمیشہ ہی وقار احمد اور ان کی فیملی کی طرف سے زبردست مہمان نوازی کی تعریف کی۔

 

 

انہوں نے اپیل کی کہ اس شخص کی فیملی کو ٹارگٹ کرنا بند کیا جائے جس نے انتہائی مشکل وقت میں ارشد شریف کی مدد کی۔خیال رہے کہ ارشد شریف کو اتوار کے روز کینیا میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ وہ پاکستانی بزنس مین وقار احمد کے پاس مقیم تھے۔ جس وقت ارشد شریف کو قتل کیا گیا اس وقت ان کے ساتھ وقار احمد کے بھائی خرم احمد بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close