عمران خان لانگ مارچ چھوڑ کر کس سے ملاقات کرنے گئے؟ نامور اینکرپرسن کا بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) اینکر پرسن اجمل جامی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی “اُن” سے ملاقات نہیں ہو رہی بلکہ کسی اور سے ہو رہی ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں اجمل جامی نے اشاروں اشاروں میں اشارہ دیتے ہوئے کہا “اوہ نہیں نہیں “اُن” سے ملاقات نہیں ہو رہی فی الحال، کسی اور خیر خواہ سے ہے۔

 

 

 

“خیال رہے کہ یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ عمران خان لاہور واپس آگئے ہیں اور آج رات ان کے اہم مذاکرات ہوں گے تاہم انہوں نے خود ایک ٹویٹ کرکے ان خبروں کی تردید کردی اور کہا کہ اگر کسی قسم کے مذاکرات ہوئے بھی تو ان کا ایک ہی مطالبہ ہوگا کہ صاف اور شفاف انتخابات کی تاریخ دی جائے۔عمران خان کی ملاقات کے حوالے سے صحافی ارشد چوہدری نے کہا ” ایک مشترکہ خیر خواہ بزنس مین سے ملاقات کی اطلاع ہے تاکہ کوئی درمیانی راہ نکل سکے۔ اس پر اجمل جامی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بات کچھ ایسی ہی ہے۔ انہوں نے عمران خان کی تردید کے حوالے سے پنجابی میں کہا “جی آ، انج ای گل اے، باقی تردیداں فطری نے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close