نیویارک(پی این آئی) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن مقتول صحافی ارشد شریف کی طرف سے موت سے قبل بھیجا گیا پیغام منظرعام پر لے آئی۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی طرف سے ارشد شریف کا یہ پیغام اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا گیا ہے۔23اگست کو تنظیم کوبھیجے گئے اس پیغام میں ارشد شریف نے لکھا تھا کہ ”پاکستان میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر آواز اٹھانے پر آپ کا شکریہ۔
#Pakistan🇵🇰 Arshad Sharif was aware of the serious threats to his life from the Pakistani authorities, yet his thoughts were focused on defending the human rights of his fellow Pakistanis. A true hero, courageous and dedicated to helping others. Investigation must be independent. pic.twitter.com/qZIKtklXyT
— International Human Rights Foundation (@Declaracion) October 27, 2022
بطور صحافی یہاں حکام کی طرف سے میری زندگی کو سنجیدہ خطرات لاحق ہیں۔ اگر میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے آپ کی کوئی مدد کر سکتا ہوں تو برائے مہربانی مجھے آگاہ کیجیے۔ شکریہ۔“ارشد شریف کے اس پیغام کے سکرین شاٹ کے ساتھ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے اپنی ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ ”ارشد شریف پاکستانی حکام کی طرف سے اپنی زندگی کو درپیش خطرے سے آگاہ تھا۔ اس کے باوجود وہ اپنے ہم وطنوں کے انسانی حقوق کے دفاع کے لیے فکر مند تھا۔ ایک سچا ہیرو، حوصلہ مند اور دوسروں کی مدد کے جذبے سے سرشار۔ اس کے قتل کی تحقیقات آزادانہ ہونی چاہئیں۔“
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں