کینیا کی ہائی کمشنر کا ارشد شریف کے قتل پر تبصرہ کرنے سے انکار، وجہ کیا بنی؟

کراچی (پی این آئی)پاکستان میں تعینات کینیا کی ہائی کمشنر نے کہاہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل میں کینین پولیس کے کردار سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کر سکتی ۔ پاکستان میں کینیا کی ہائی کمشنر نے کہاکہ مرحوم صحافی کے قتل پر کینیا میں پاکستانی ہائی کمشنر سے تعزیت کی ہے،

ان کا کہناتھا کہ کینیا کے صدر اور پاکستانی وزیراعظم کے درمیان رابطہ ہے،دونوں ممالک کی وزارت خارجہ معاملے پر معلومات کا تبادلہ کر رہی ہیں ،ان کاکہناتھا کہ قتل میں کینین پولیس کے کردار سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کر سکتی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close