پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر نیوالے خرم لغاری کا یوٹرن، حقیقی آزادی مارچ میں شمولیت کا اعلان

لاہور (پی این آئی)پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرنے والے خرم لغاری کا یوٹرن، لانگ مارچ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح کو تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرنے والے پنجاب اسمبلی کے رکن خرم لغاری نے اب اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا ہے۔ وہ پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے روانہ ہو رہے ہیں۔

 

 

جبکہ اس سے قبل پی ٹی آئی لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مزید 5 ارکان پنجاب اسمبلی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم خرم لغاری کے والد نے اپنے بیٹے کے پی ٹی آئی چھوڑنے کے فیصلے کی مخالفت کر دی تھی۔خرم لغاری کے والد چنوں خان لغاری نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ ہیں،پارٹی چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔جتوئی گروپ اور لغاری گروپ کا جینا مرنا پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ ہیں۔ ہمارے خاندان اور گروپ نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔خرم لغاری کا ذاتی فیصلہ ہے ہم اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے۔قبل ازیں خرم لغاری نے کہا تھا کہ ہمیں بتایا جائے کہ وزیر بنانے کا کیا معیار ہے؟ انکا کہنا تھا کہ ہمیں دکھایا کچھ اور گیا تھا اور ہوا کچھ اور ہے۔ممکن ہے ہم اسمبلی سے بھی استعفٰی دے دیں،ہم اگلے تین چار دن میں اسمبلی رکنیت سے بھی مستعفی ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے لیے لبرٹی چوک لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کیا۔

 

 

لانگ مارچ میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔لبرٹی چوک سے لانگ مارچ مزنگ ،ایم او کالج جنرل پوسٹ آفس، داتا دربار سے آزادی چوک تک پہنچے گا۔دوسرے دن لانگ مارچ شاہدرہ سے شروع ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کنٹینر پر سوار مارچ کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ ان کے حکمراں پارٹی کی سینئر قیادت موجود ہے۔عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکاء سے نا صرف خطاب کیا بلکہ ان سے حلف بھی لیا۔انہوں نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ ہمارا لانگ مارچ سیاست یا ذاتی مفاد کیلئے نہیں ہے۔مارچ کا مقصد صرف ایک ہے کہ اپنی قوم کو آزاد کراؤں۔26 سال کے سیاسی کیرئیر میں سب سے اہم سفر شروع کر رہا ہوں،وقت آ گیا ہے کہ ہم اس ملک کی حقیقی آزادی کا سفر شروع کریں۔میرا مارچ سیاست کے لیے نہیں،نہ ہی الیکشن یا ذاتی مفادات کے لیے ہے بلکہ صرف ایک مقصد ہے قوم کو حقیقی طور پر آزاد ہو،ہمارے فیصلے واشنگٹن یا برطانیہ میں نہ ہوں۔پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں اور پاکستانی عوام کے لیے ہوں۔انکا کہنا تھا کہ کوئی ہمیں نہ کہے کہ ہم جنگ میں شامل ہوں۔میں ایک آزاد ملک دیکھنا چاہتا ہوں۔

 

 

لوگ تماشا دیکھ رہے ہیں اور قوم مہنگائی میں ڈوب رہی ہے۔50 سال میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی اس حکومت نے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں میرے لوگوں پر ظلم نہ ہو۔تھانہ،کچہری اور پٹواری کی سیاست نہ ہو۔ہماری تنقید تعیمری ہے مگر تنقید کا مقصد ہر گز یہ نہیں کہ ادارے کمزور ہوں،ہم شفاف انتخابات چاہتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close