ہنڈا اٹلس نے پاکستانی صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

کراچی(پی این آئی) ہنڈا اٹلس نے سوزوکی سوفٹ کی قیمت میں ایک منی ایس یو وی متعارف کرانے کافیصلہ کر لیا۔کمپنی کی طرف سے اس نئی گاڑی کا نام تاحال نہیں بتایا گیا تاہم بعض رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ اس گاڑی کا نام ’ڈبلیو آر۔وی‘ ہو گا اور یہ گاڑی ’کیا سونیٹ ‘ (Kia Sonet)، ٹویوٹا ریز، ڈائی ہاٹسو راکی اور دیگر ایسی گاڑیوں کے مقابلے میں متعارف کرائی جا رہی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ ہنڈا جاز کی طرح کی گاڑی ہو گی، جو کہ سوزوکی سوفٹ کے مقابلے میں لانچ کی گئی تھی۔ کمپنی کی طرف سے گزشتہ سال انڈونیشیاءمیںاس گاڑی کا آئیڈیا متعارف کرایا گیا تھا اور اس گاڑی کو ’آر ایس‘ کا نام دیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق اس گاڑی میں ہنڈا سٹی کا 1.2لیٹر انجن یا بی آر۔ وی کا 1.5لیٹر پاور پلانٹ نصب کیا جائے گا۔ تاحال اس کی قیمت کے متعلق بھی مصدقہ طور پر کچھ معلوم نہیں تاہم ممکنہ طور پر اس کی قیمت 34لاکھ روپے تک ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close