لاہور (پی این آئی) لاہور بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت اور لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا ۔ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن راؤ سمیع نے اپنی کابینہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے لانگ مارچ کی راہ میں کوئی رکاؤٹ کھڑی کرنے کی کوشش کی تو اس کا انجام وہ خود ہی دیکھ لے گا، یہ عمران خان کا آئینی حق ہے۔
وہ قانون کے مطابق مطالبہ کر رہے ہیں کہ انتخابات ہونے چاہئیں ، اس مطالبے پر اگر کوئی کرسی کے ساتھ چمٹ کر بیٹھ جائے تو یہ غلط بات ہے ۔صدر لاہور بار ایسوسی ایشن راؤ سمیع نے کہا کہ لاہور بار نے ہمیشہ آئین کی بالا دستی کی اور قانون کی حکمرانی کیلئے کام کیا ، ناراض دوستوں کو منائیں گے اور ساتھ ملائیں گے ۔خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ لاہور لبرٹی سے شروع ہو چکا ہے جو اسلام آباد پہنچے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں