پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی لانگ مارچ، عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں سے متعلق بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے روک دیا،عدالت نے پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی ۔ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پیش نظرنیاز اللہ نیازی و دیگر کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ درخواست گزار کو بلاوجہ ہراساں نہ کیا جائے ،عدالت نے پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی ۔’ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے دھچکا لگا، فواد چوہدری کا بیانوکیل نے کہاکہ ایک ڈائریکشن بس دے دیں تاکہ بلاوجہ کوئی کارروائی نہ ہو،عدالت نے کہاکہ انگریزی اور اردو میں کلیئر ہوگیا، اب پنجاب، سندھی اور بلوچی میں ضرورت نہیں۔جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ کوئی غلط کام کرے گا تو قانون حرکت میں آئے گا ،عدالت نے درخواست گزار کو بلاوجہ ہراساں نہ کرنے کی ہدایت کرتے سماعت ملتوی کردی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں