اسلام آباد(پی این آئی)شہید صحافت ارشد شریف کی شاہ فیصل مسجد میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی، سیاسی، سماجی رہنماؤں، صحافی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ا شاہ فیصل مسجد کے احاطے میں پاکستان کے ہر دلعزیز سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
نماز جنازہ خطیب فیصل مسجد پروفیسر ڈاکٹر قاری محمد الیاس نے پڑھائی، ان کی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی رہنماؤں، صحافی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے اور اب انکا جنازہ آخری آرام گاہ کی جانب لے جایا جا رہا ہے۔اس موقع پر فیصل مسجد میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، فیصل مسجد کے اطراف وفاقی پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات ہے جب کہ اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی جنازہ گاہ میں پہنچ چکی ہے۔پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، اعظم سواتی اور مراد سعید، سابق وزیراعظم اور ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی نمازہ جنازہ م یں شریک تھے، ان کے علاوہ صحافتی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔پاکستان بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ ارشد شریف کی نماز جنازہ میں شرکت کیلیے اسلام آباد آئے ہوئے ہیں اور اپنے محبوب صحافی کو سفر آخرت پر روانہ کرنے کیلیے مسلسل پھول نچھاور کرتے رہے، نماز جنازہ کے موقع پر فیصل مسجد کے احاطے میں اتنا جم غفیر ہے کہ ہر جانب سر ہی سر نظر آ رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں