فیصل واوڈا دوسرا کردار ہے ابھی بہت سارے سانپ نکلیں گے، پی ٹی آئی سینئر لیڈر کا واوڈا پر سخت حملہ

لاہور (آئی ا ین پی ) اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا دوسرا کردار ہے ابھی بہت سارے سانپ نکلیں گے۔ قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کل سے شروع ہونے جارہا ہے، ہمارا لانگ مارچ پر امن لانگ مارچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 26 سالا سیاست میں پی ٹی آئی نے کبھی بھی امن امان خراب نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کے پاس کوئی مسلحہ ونگ نہیں ہے نہ ہم نے کبھی بندوق کی سیاست کی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گزشتہ روز ایک سازش کے تحت فیصل واوڈا سے پریس کانفرنس کرائی گئی، ایسے بہت سے کردار ابھی باہر نکلیں گے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ جب تمام سازشیں ناکام ہوگئی تو اندر سے غدار پیدا کرنا شروع کر دیے ہیں۔ فیصل واوڈا پہلا دوسرا کردار ہے ابھی بہت سارے سانپ نکلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام ہوشیار رہے لانگ مارچ پرامن رہے گا سازشیں ناکام ہونگی، پورا ملک حقیقی آزادی مارچ میں نکلے گا، سندھ بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے گا، سندھ سے بھی بڑی تعداد میں عوام نکلے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close