ارشد شریف کے واقعے میں تھرڈ پارٹی ملوث ہوسکتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا انکشاف

راولپنڈی (پی این آئی) آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ارشد شریف سے متعلق اطلاعات ہیں لیکن ابھی سامنےنہیں رکھ رہے۔پریس کانفرنس میں لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ جو اطلاعات بڑے وثوق سے شیئر کرسکتے تھے وہ شیئر کردیں، تحقیقات کے بغیر کسی منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے واقعے میں تھرڈ پارٹی ملوث ہوسکتی ہے، ارشد شریف مجھ سے اور ادارے کے لوگوں سے رابطے میں تھے،

انہوں نے مجھ سے یا ادارے میں کسی سے بھی تھریٹ کی بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ جب خیبرپختونخوا حکومت نے تھریٹ الرٹ جاری کیا تو ہماری تحقیق کے مطابق ایسا کچھ نہیں تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close