ارشد شریف کی زندگی کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں تھا، ان کاپاکستان میں اور باہر سے بھی ادارے سے رابطہ تھا، ڈی جی آئی ایس آئی کا انکشاف

راولپنڈی (پی این آئی) آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا ہے کہ ارشد شریف کی زندگی کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں تھا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف قتل کیس کی غیرجانبدار تحقیقات بہت ضروری ہیں۔ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ ہم مطمئن نہیں اسی لیے حکومت نے انکوائری ٹیم بنائی ہے۔

انہوںنے کہا کہ ارشد شریف یہاں تھے تو ان کا ادارے سے رابطہ بھی تھا، جب وہ باہر گئے تب بھی انہوں نے رابطہ رکھا۔ ارشد شریف واپس آنے کی خواہش رکھتے تھے۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ اپنے کینیا میں ہم منصب سے رابطے میں ہوں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close