شیخ رشید آج لاہور میں کیا اہم ترین اعلان کرنے والے ہیں؟

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے آج شام 5 بجے اہم ترین پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں حالات میرے لیے سازگار نہیں تھے اسی لیے میں آج ہی لاہور پہنچ گیا ہوں۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کروں گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آپ سب بھی اس لانگ مارچ میں شامل ہوں اور اسے کامیاب بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ آج شام 5 بجے اس لانگ مارچ کی حمایت اور صحافی ارشد شریف کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اہم پریس کانفرنس کروں گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close