ارشد شریف واقعے میں کن 2 لوگوں کے نام آرہے ہیں؟ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان پر سوالات اٹھا دیئے

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ ارشدشریف واقعےمیں کنفیوژن ہےکینیا پولیس کامؤقف تبدیل ہو رہا ہے ارشدشریف کے واقعے میں 2 لوگوں کے نام آرہےہیں۔ایک بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے ہمارے سینئر افسران کینیا جا کر تحقیقات کریں گے تحقیقاتی اداروں کے لوگ موقع پر جا کر صورتحال کا جائزہ لیں گے جوڈیشل کمیشن اور دیگر چیزوں پر آگے جا کر دیکھیں گے پچھلی ٹیم کو ڈی نوٹیفائی کرنا پڑا اب نئی ٹیم بنادی گئی ہے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ ارشدشریف کیس پر کینیا کی حکومت کا باقاعدہ مؤقف جاری نہیں ہوا کیس میں ابہام بہت خطرناک ہیں، ارشدشریف کوڈی پورٹ کرنےکی خبروں کی تصدیق نہیں ہوئی ارشدشریف پر دبئی میں دباؤ تھا تو کیا ان کی رہائش کا بندوبست نہیں کیا جا سکتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کےپی میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے ارشد کو سیکیورٹی دی جاسکتی تھی کیا ارشدشریف کو کسی یورپی ملک میں ویزا نہیں دلوایا جا سکتا تھا؟ کینیا ایک غیرمحفوظ ملک ہے ارشدشریف کو سیکیورٹی خدشات تھےتوپی ٹی آئی کوان کیساتھ کھڑاہوناچاہیےتھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے آنسو بہاکر ارشدشریف کےقتل پر سیاست کرنا چاہتے ہیں ارشدشریف کا کینیا جانا ہی حادثےکی وجہ بنا، ارشدشریف واقعےکےبینفشری عمران خان تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں