ارشد شریف کی تدفین کے بعد کیا راز کھولوں گا؟ فیصل واوڈا کے بعد اعظم سواتی کا دبنگ اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)ارشد شریف کی تدفین کے بعد کیا راز کھولوں گا؟ فیصل واوڈا کے بعد اعظم سواتی کا دبنگ اعلان۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ارشد شریف کی تدفین کے بعد سرکاری وردی میں ملبوس ان دو غنڈوں کا نام بتائیں گے جن کی وجہ سے بیورو کریسی، کاروباری طبقہ ، پارلیمنٹ اور عدلیہ مفلوج ہو کر رہ چکی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ یہ دونوں نام صدرِ پاکستان جو کہ سپریم کمانڈر ہیں ان کے پاس پہنچ چکے ہیں، انہوں نے صدر پاکستان کو فیکس کردیا ہے اور رجسٹرڈ پوسٹ بھی کردی ہے، ان کا وعدہ ہے کہ اگر زندہ ہوئے تو ان دونوں کے نام بتائیں گے۔اعظم سواتی نے سوال اٹھایا کہ کیا ملک کے قانون کے اندر طاقت ہے کہ آکر مجھ سے پوچھ لے کہ وہ دو کون ہیں؟ ارشد شریف سے تو آپ نہیں پوچھ سکتے لیکن میں تو زندہ ہوں کیا مجھ سے پوچھ سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ وہ اسی دن مر گئے تھے جس دن ان کے کپڑے اترے، اب وہ اس بات کیلئے زندہ ہیں کہ کل کو کسی جج، سینیٹر یا ایم این کے کپڑے نہ اتریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close