عمران خان کو لانگ مارچ کیلئے بڑی حمایت مل گئی

لاہور (پی این آئی)عمران خان کو لانگ مارچ کیلئے بڑی حمایت مل گئی۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی۔

 

 

ملاقات میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، میاں اسلم اقبال ، فواد چودھری ، عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز شاہ ، حسان خاور ، مسرت جمشید چیمہ بھی شریک تھے ۔ ملاقات میں چودھری پرویز الٰہی نے لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا جبکہ لانگ مارچ کے امور پر مشاورت بھی کی گئی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی سابق وزیر اعظم سے ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close