الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو طلب کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن نے این اے 45 کرم کے کے ضمنی انتخاب میں صوبائی وزیر کی مدد لینے پر عمران خان کو کل طلب کرلیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کرم نے نوٹس جاری کرتے ہوئے اقبال وزیر کی ضمنی الیکشن کی مہم میں مدد لینے کے الزام میں عمران خان کو کل طلب کرلیا ہے۔

 

الیکشن کمیشن کے نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر صوبائی وزیر اقبال وزیر کو حلقہ بدر کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ڈی پی او کرم کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close