ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم مکمل، تحقیقاتی ٹیم کینیا روانہ، کون کون شامل ہے؟

اسلام آباد(پی این آئی)ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم مکمل، تحقیقاتی ٹیم کینیا روانہ، کون کون شامل ہے۔۔ سینئر صحافی ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کے معاملے پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان کینیا روانہ ہوگئے جبکہ ان کی میت کا پوسٹ مارٹم پمز ہسپتال میں مکمل کر لیا گیا۔

 

 

تحقیقاتی کمیٹی میں ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی عمر شاہد شامل ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان کینیا میں ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کریں گے، کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کمیٹی ممبران کی معاونت کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close