ارشد شریف کی نمازِ جنازہ کب اور کہاں اداکی جائیگی؟ اہلیہ نے عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)ارشد شریف کی نمازِ جنازہ کب اور کہاں اداکی جائیگی؟۔۔۔ کینیا کی پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے اینکر پرسن ارشد شریف کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔ ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ارشد شریف کی نماز جنازہ کیلئے جمعرات دن دو بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

 

 

 

ان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا “میں ارشد سے ملی ہوں ان کا پوسٹ مارٹم ہورہا ہے پمز میں۔ انتطامیہ پمز اور پولیس بہت تعاون کررہی ہے۔ان کا جنازہ کل شاہ فیصل مسجد میں 2 بجے ہوگا، آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنے ہیرو شہید کو عوامی اعزاز سے دفن کریں۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close