لندن(پی این آئی)سوشل میڈیا کی با اثر شخصیت اور سابق امریکی کک باکسر اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرلیا۔سوشل میڈیا پر اینڈریو ٹیٹ کی نماز پڑھنے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے ایتھلیٹ اور ایم ایم فائٹر ’ٹیم خان‘ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے، ویڈیو میں ٹیم خان اینڈریو ٹیٹ کو نماز پڑھنا سکھارہے ہیں۔بعد ازاں کک باکسر کی سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اسلام قبول کرنے کی وجہ بھی بتائی گئی۔وسیم نامی سوشل میڈیا صارف کی جانب سے اینڈریو کی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کہا گیا تھا
’ جو بھی عیسائی اچھائی پر یقین رکھتے ہیں اور شیطان کے خلاف جنگ کو سمجھتے ہیں انہیں لازمی کنورٹ ہونا چاہیے‘۔اینڈریو کی زیر گردش پوسٹ میں قرآن کی ایک آیت بھی انگریزی میں شیئر کی گئی ہے۔دوسری جانب اینڈریو کے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے ٹیم خان کا ایک طویل بیان ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔ٹیم خان نے اینڈریو سے متعلق لکھا کہ میرے بھائی اینڈریو ایک مخلص انسان ہیں اور اسلام سے متاثر ہیں ۔ٹیم نے اینڈریو کی نماز پڑھنے کی ویڈیو شیئر کرنے سے متعلق لکھا کہ اسے مثبت تاثر کیلئے شیئر کیا گیا تھا، اس کے کلمہ شہادت سے متعلق ہم نے فیصلہ کیا کہ اسے کسی پوڈکاسٹ پر شیئر نہیں کیا جائے گا کیوں کہ اس طرح اس عمل کو لوگوں کی جانب سے جعلی یا پھر زبردستی تصور کیا جائے گا۔ٹیم کے مطابق یہ اینڈریو کا پہلا مسجد کا دورہ تھا جو کہ اینڈریو کی خواہش پر حال ہی میں کیا گیا مسجد کے دورے پر ہم نے قرآن و حدیث اور اسلام کے حوالے سےپھیلائے جانے والے منفی نظریات پر تفصیلی بات چیت کی ۔
ایم ایم اے فائٹر ٹیم اینڈریو کی نماز پڑھنے اور طرز زندگی پر تنقید کرنے والوں سے بھی درخواست کی کہ کوئی بھی انسان پرفیکٹ نہیں ہوتا لیکن اینڈریو ایک بہترین اور خالص نیت رکھنے والے انسان ہیں لہٰذا انھیں وقت دیا جائے تاکہ وہ جو چاہتے ہیں مناسب وقت آنے پر اس کا اعلان کرسکے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں