ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر و حکومت آزاد کشمیر کی فوکل پرسن برائے کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ و ممبر قانون ساز اسمبلی پروفیسر تقدیس گیلانی سے متاثرین کوہالہ پراجیکٹ کے وفد کی ملاقات

مظفرآباد(پی آئی ڈی)ترجمان وزیراعظم آزادکشمیر و حکومت آزاد کشمیر کی فوکل پرسن برائے کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ و ممبر قانون ساز اسمبلی پروفیسر تقدیس گیلانی سے متاثرین کوہالہ پراجیکٹ کے وفد کی ملاقات۔وفد میں تسلیم عباسی،راجہ محمد ممتاز خان،میجر (ر) رفیق، راجہ عاصم خورشید،رمیض ممتاز،راجہ یاسر اقبال، سردار اقبال خان، راجہ منہاج ممتاز، راجہ شفیق خان و دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فوکل پرسن کوہالہ پراجیکٹ پرفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالہ سے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور اس حوالہ سے ان کی ہدایت پر میں نے بحیثیت فوکل پرسن چائنیز حکام سے رابطہ کیا ہے، انشاء اللہ بہت جلد کوہالہ پراجیکٹ پر کام کا آغاز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نہایت اہمیت کا حامل قومی منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے نہ صرف ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ اس منصوبے سے آزادکشمیر حکومت کو بھی واٹر یوز چارجز سمیت مختلف ٹیکسوں کی صورت میں آمدن بھی حاصل ہو گی۔پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ متاثرین کے مسائل کا ادراک ہے، متاثرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ آزادکشمیر کے عوام بہت جلد اس پراجیکٹ کے حوالہ سے خوشخبری سنیں گے۔پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے معاملات کو سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھا رہی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر بھی اس معاملے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور بہت جلد کوھالہ پاور پراجیکٹ کا آغازہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں