عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں اپنے بیان پر نادم ہوں، بلاول بھٹو زرداری نے معافی مانگ لی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں اپنے بیان پر نادم ہوں۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اداروں کے متعلق بیان اور نعرے غیر مناسب تھے۔ میرے الفاظ فائز منصبی کے مطابق نہیں تھے، جماعتوں کو اپنے سیاسی نعروں میں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، شہدا کی قربانیوں سے قومیں بنتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک پر کڑیل بیٹے قربان کرنے والوں کی دل آزاری نہیں ہونی چاہیے، پاک افواج اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہماری حفاظت کرتی ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد سے ادارے متنازع سے آئینی کردار کی جانب خود کو منتقل کررہے ہیں جس کی میں حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔ میں اداروں کی جانب سے متنازع سے آئینی کردار کی جانب خود کو منتقل کرنے کے عمل کے دوران کوئی غلط فہمی پیدا نہیں کرنا چاہتا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ

پاک فوج آج تک دہشت گردی کے نشانے پر ہے اور دہشت گردوں کا سامنا کر رہی ہے، عام شہری، میرا خاندان اور ہمارے سپاہی دہشت گردی سے متاثر ہوئے، فوج نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے صف اول میں اپنا کردار ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں