پاکستان پر کل قرضے کتنے ہیں؟ حکومت نےقومی اسمبلی میں تفصیلات پیش کردیں

اسلام آباد(پی این آئی) قومی اسمبلی میں حکومت نے پاکستان کے کل سرکاری قرضوں کی تفصیلات پیش کردیں جس کے مطابق جون 2022کے اختتام پر کل 49.20ٹریلین روپے سرکاری قرضہ واجب الادا تھا۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی میں پاکستان کے ذمہ قرضوں کی تفصیلات پیش کردیں ، وزارت خزانہ کے تحریری جواب کے مطابق جون 2022کے اختتام پر کل 49.20ٹریلین روپے سرکاری قرضہ واجب الادا تھا، جون 2022 کے اختتام پر پاکستان پر ملکی قرضہ 31.04ٹریلین روپے تھا جبکہ جون 2022کے اختتام پر پاکستان پر بیرونی قرضہ 18.16ٹریلین روپے تھا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں