آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کا 75واں یوم تاسیس، قائم مقام صدر ریاست چوہدری انوار الحق نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات و کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو صدارتی میڈلز سے نوازا

مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے 75ویں یوم تاسیس کے موقع پر قائم مقام صدر ریاست چوہدری انوار الحق نے تحریک آزادی،سپورٹس، ادب،شجاعت اور پبلک سروس کے شعبوں میں نمایاں خدمات و کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں کو صدارتی میڈلز دیے۔

آزادحکومت کے 75ویں یوم تاسیس پرتحریک آزادی کشمیر کیلئے خدمات پر ممتاز حریت رہنما سید شبیر احمد شاہ اور اشرف صحرائی، سپورٹس میں نتالیہ پرویز اور توقیر احمد، ادب میں اشتیاق احمد آتش اور ڈاکٹر افتخار مغل،پبلک سروس میں پروفیسرڈاکٹر مسعود صادق، شجاعت میں وجاہت کاظمی، شکور شہید، محمد الیاس شہید جبکہ خدمت انسانیت کے اعتراف میں غلام حسین میر کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close