آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا 75واں یوم تاسیس، وزیراعظم سمیت اہم شخصیت نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں

مظفرآباد (پی آئی ڈی)آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے 75یوں یوم تاسیس ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر قائمقام صدر آزاد جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق، وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان، چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ اور سٹیشن کمانڈر نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی، استحکام پاکستان اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close