ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم مکمل، میت پاکستان کب آئیگی اور تدفین کہاں ہو گی؟ مکمل تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی) مرحوم صحافی ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ان کی میت وطن واپس لانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اشرف شریف کا پوسٹ مارٹم نیروبی میں ہوا ۔

 

 

 

سفارتی ذرائع کے مطابق مقتول کی میت کی وطن منتقلی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور میت کو جلد سے جلد اسلام آباد لانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ دوسری جانب اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کا جسد خاکی منگل تک پاکستان آئے گا، مرحوم کی تدفین جمعرات کو ایچ 11 قبرستان میں ہوگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close