کاروباری ہفتے کے پہلے دن ڈالر کتنا سستا ہو گیا؟ انٹربینک مارکیٹ سے اہم خبر آگئی

کراچی (پی این آئی )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 43 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی 220.41 روپے کا ہو کر بند ہو گیا۔دوسری جانب بینکوں کے منافع(سپریڈز) میں ستمبرکے دوران سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ماہ ستمبرمیں آوٹ سٹینڈنگ کھاتوں کیلئے بینکوں کے منافع (سپریڈز) میں سالانہ بنیادوں پر 193 بیسس پوائنٹس جبکہ نئے کھاتوں کیلئے سپریڈزمیں 161 بیسس پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔آوٹ سٹینڈنگ کھاتوں کیلئے ستمبرمیں لینڈنگ کی شرح 13.66 فیصد ریکارڈکی گئی جواگست میں 13.18 فیصد اورگزشتہ سال ستمبرمیں 7.73 فیصد ریکارڈکی گئی تھی۔اسی طرح آوٹ سٹینڈنگ کھاتوں کیلئے ستمبرمیں ڈیپازٹ کی شرح 7.62 فیصد ریکارڈکی گئی جواگست میں 7.47 فیصد اورگزشتہ سال ستمبرمیں 3.62 فیصد ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق نئے کھاتوں کیلئے ستمبرمیں لینڈنگ کی شرح 15.34 فیصد ریکارڈکی گئی جواگست میں 15.32 فیصد اورگزشتہ سال ستمبرمیں 7.91 فیصدتھی، نئے کھاتوں کیلئے ڈیپازٹ کی شرح 9.34 فیصد ریکارڈکی گئی جواگست میں 9.60 فیصد اورگزشتہ سال ستمبرمیں 3.51 فیصدتھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close